علامہ اقبال ایئرپورٹ کی حدودسے لندن پلٹ لڑکی اغوا

علامہ اقبال ایئرپورٹ کی حدودسے لندن پلٹ لڑکی اغوا
علامہ اقبال ایئرپورٹ کی حدودسے لندن پلٹ لڑکی اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)ایئرپورٹ کی حدود میں لند ن پلٹ لڑکی کواغواکرلیاگیا۔معلوم ہوا ہے کہ20سالہ جویریہ لندن میں ملازمت کرتی ہے ،گزشتہ روزوطن واپسی پرعلامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اتری جہاں ہوائی اڈا کی حدودسے ہی نامعلوم افرادنے اسے اغواکرلیا،جویریہ کاموبائل فون نمبر بند جانے پر جب اسکے والد تنویر نے تلاش شروع کی تو کچھ پتا نہ چلا، جس پر اس نے ایس پی کینٹ کو درخواست دیدی،پھرتھانہ سرور روڈمیں نامعلوم ملزموں کیخلاف اغوا کا مقدمہ نمبر 42\17درج کرلیا گیا۔ادھرسی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق جویریہ ایئر پورٹ پراتری اوردروازہ سے باہرنکلتی بھی نظرآئی جس کے بعداسے اغواکیاگیا۔

دم کرانے آئی لڑکی سے غیر اخلاقی حرکات،خواتین نے جعلی پیر کی دھنائی کردی

مزید :

لاہور -