بنگلہ دیشی کرکٹر عبدالرزاق میچ کے دوران شدید زخمی،ہسپتال منتقل

بنگلہ دیشی کرکٹر عبدالرزاق میچ کے دوران شدید زخمی،ہسپتال منتقل
بنگلہ دیشی کرکٹر عبدالرزاق میچ کے دوران شدید زخمی،ہسپتال منتقل

  


میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیشی کرکٹر عبدالرزاق کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپنر عبدالرزاق کومقامی لیگ ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے دوران شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، اس تصویر کے پیچھے وہ بات جس نے منٹوں میں اسے پوری دنیا میں پھیلادیا

پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں کھیلا گھور سپورٹنگ کلب کے خلاف سپنر کو اس وقت چوٹ لگی جب انہوں بیٹنگ کے دوران رن آﺅٹ سے بچنے کیلئے ڈائیو لگائی مگر وہ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکے اور گرگئے جس کی وجہ سے عبدالرزاق کو زخم آئے ۔چوٹ لگنے کے بعدان کو فوری طور سٹریچر پر ڈال کرگراﺅنڈ سے باہر لے جایا گیا اور بعدازاں بنگلہ دیش کے قومی کرکٹر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

مزید : کھیل


loading...