راوی پل تا کالا شاہ کاکو “ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کی منظوری مل گئی
لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شیریف نے اپنی زیر صدار ت اعلی سطح کے اجلاس میں جی ٹی روڈ پر راوی پل سے کالا شاہ کاکو تک ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کے منصوبے کی منظوری دیدی، 6 کلو میٹر طویل ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے 8 لین پر مشتمل ہو گا جس کی 6 لین عام ٹریفک کیلئے جبکہ 2 لین میٹروبس کیلئے مختص ہوں گی۔ ایکسپریس وے کا ساڑھے چار کلو میٹر ایلی ویٹڈ جبکہ ڈیڑھ کلو میٹر حصہ زمین پر ہو گا، اجلاس میں میٹرو بس سروس کو بھی شاہدرہ سے رچنا ٹاﺅن تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
شہبازشریف کا بزرگ کاشتکار کو سائیڈ پر کرنے کی کوشش کا سخت نوٹس، پاس بلاکر گلے لگایا
شہباز شریف نے کہا یہ منصوبہ ٹریفک نظام میں بہتری لائے گا اور شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولتیں ملین گی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ دریائے راوی پر ایک اور پل بنانے کا بھی منصوبہ بنایا جائے اور ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کو ہار ٹیکلچر سے دیدہ زیب بنانے کیلئے پلان تیار کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے پی اے ایف بیس، سرور روڈ لاہور میں ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خصوصی تعلیم کا افتتاح اور ادارے کا دورہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے شاندار انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر ائیر چیف مارشل سہیل امان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔