ذہنی معزور شخص نے مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیا

ذہنی معزور شخص نے مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیا
ذہنی معزور شخص نے مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیا

  


مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ذہنی معزور شخص نے مسجد الحرام میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چاقو مار کر زخمی کر دیا ۔”سعودی گزٹ“ کے مطابق ایک نامعلوم ذہنی معزور شخص نے مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکاروںپر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کچھ اہلکار معمولی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

سپیشل سیکیورٹی فورسز کے ترجمان میجر سمیع السلمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپریشنز روم میں لگے نگرانی والے خفیہ کیمرے کی فوٹیج سے پتہ چلایا گیا ہے کہ کم و بیش 30سالہ ایک شخص تہجد کی ادائیگی کے دوران مسجد الحرام کی چھت پر چہل قدمی کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مشکوک شخص کو دیکھ کر سیکیورٹی افسران جب وہاں پہنچے تو اس نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

”شاہد آفریدی بکواس کر رہا ہے کہ۔۔۔“ سٹار آل راﺅنڈر کو ”دی گریٹ لالہ“ کا خطاب دینے والے بھارتیوں نے اپنی اوقات دکھا دی، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

مزید : عرب دنیا


loading...