بلاول سے مجاہد بلوچ کی ملاقات، ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل
کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے سابق صوبائی وزیر بلدیات کے ایس مجاہد خان بلوچ نے ہفتہ کوبلاول ہائوس میں ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما سنیٹرسعید غنی، وفار مہدی اورراشدربانی بھی موجود تھے۔
پی پی کا لوئر دیر میں جلسہ،آصف زرداری کی شرکت منسوخ کردی گئی
دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے معان خصوصی برائے اوقاف غلام شاہ جیلانی نے ملاقات کرکے سندھ حکومت کی جانے سے مزارات پرکیئے جانے والے سیکورٹی اقدامات پر بریفننگ دی ۔