بھارتی ریاست اترپردیش میں 8افراد نے شوہر کے سامنے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارتی ریاست اترپردیش میں 8افراد نے شوہر کے سامنے خاتون کو جنسی زیادتی کا ...
بھارتی ریاست اترپردیش میں 8افراد نے شوہر کے سامنے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اترپردیش میں 8افراد نے مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع جالون میں 8ملزمان نے شوہر کو باندھ کر مبینہ طورپر گاڑی کے اندر خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے ۔

ذہنی معزور شخص نے مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیااورپھر۔۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اپنے گھر سے دستکاری کا کام کرنے کیلئے جے پور جا رہے تھے کہ راستے میں لوڈر کے ڈرائیور نے انہیں لفٹ کی پیشکش کی اور پھر کچھ فاصلے پر ایک شراب خانے پر جا کر کھڑی کر دی جہاں سے مزید افراد گاڑی میں سوار ہو ئے ۔

 کنگنا رناوت نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک اور کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ، کیاکرنے کا سوچ رہی ہیں ؟جانکر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پولیس کے مطابق ڈرائیور نے اس کے بعد گاڑی کو ایک ویران مقام پر کھڑا کر دیا جہاں 8ملزمان نے شوہر کو رسیوں کی مدد سے باندھ کر خاتون کے ساتھ باری باری جنسی بدفعلی کی اور موبائل فون ، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ تھانے جا کر مقدمہ درج کرا دیا جس کے بعد خاتون کو طبی معائنے کیلئے ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 

مزید : بین الاقوامی


loading...