مدیحہ افتخار نے شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرلی

مدیحہ افتخار نے شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرلی
مدیحہ افتخار نے شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرلی

  


لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ مدیحہ افتخار نے شوبزسے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی ہیں۔ مدیحہ افتخار کی شادی کے بعدیہ افواہیں زیرگردش تھیں کہ کچھ عرصے بعد شوبزمیں واپس آجائیں گی لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ مستقل طور پر دبئی منتقل ہوگئی ہیں جہاں وہ مکمل طور پر گھریلو زندگی گزاررہی ہیں۔ان کا شوبزمیں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے البتہ جلد ہی وہ نادیہ خان سے مل کر ویب چینل بنارہی ہیں جو ان دنوں ابتدائی تیاری میں ہے۔

اس بارے میں مدیحہ افتخار کا کہنا ہے کہ میرا شوبزمیں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ جب میں نے شادی کی تھی تو اسی وقت یہ طے کرلیا تھا کہ دوبارہ اداکاری نہیں کروں گی لیکن اب ایک چینل بنارہی ہوں جس میں نادیہ خان میری پارٹنر ہیں۔ یہ چینل جلد ہی یوٹیوب پر شروع ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے میں خوشگوار گھریلو زندگی گزاررہی ہوں۔

اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے کے لئے پاکستان آتی رہتی ہوں۔مدیحہ افتخار نے ڈرامہ سیریل”پارٹیشن ایک سفر“سے کیرئرکا آغازکیا تھا جس کے بعد انہون نے درجنوں ڈراموں میں مرکزی کردار کئے۔

مزید : تفریح


loading...