کراچی میں غلط پارکنگ پر گاڑی کو ٹکریں مارنے کی ویڈیو تو آپ نے ضرور دیکھی ہو گی؟ اب اس کے پیچھے چھپی حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص اپنی گاڑی سے دوسری گاڑی کو مسلسل ٹکر مار کر گیٹ کے سامنے سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کوشش میں دونوں ہی گاڑیوں کو خاصا نقصان پہنچتا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیمپینز ٹرافی میں شرکت کا اعلان، پیر کو 15 رکنی سکواڈ منتخب ہو گا
اس ویڈیو کے پیچھے چھپی حقیقت بھی اب سامنے آ گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ یہ واقعہ غلط پارکنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا ہے۔ نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی میٹروپول پارکنگ میں پیش آیا اور ویڈیو میں جو شخص گاڑی میں بیٹھا نظر آ رہا ہے وہ ہوٹل کا مالک ہے جبکہ گیٹ کے باہر کھڑی جس کالے رنگ کی کار کو وہ ٹکر مار رہا ہے وہ ٹریول ایجنسی والے کی گاڑی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ صرف غلط پارکنگ کا تنازعہ نہیں تھا بلکہ اندرونی جھگڑا تھا کیونکہ ٹریول ایجنسی والوں کو پارکنگ سے روکا گیا تھا اور اسی وجہ سے ایک ٹریول ایجنسی والے نے گاڑی احتجاجاً گیٹ کے باہر کھڑی کر دی تھی۔ ہوٹل کا مالک جب نیچے آیا تو وہ ایمرجنسی میں معلوم ہو رہا تھا اور گاڑی کو مسلسل ٹکریں مارنے کیساتھ ساتھ یہ بھی بول رہا تھا کہ مجھے ہسپتال پہنچنا ہے، اسے گیٹ سے ہٹایا جائے تاہم ایسا نہیں ہے کیونکہ پارکنگ سے نکلنے کیلئے ایک اور گیٹ بھی موجود تھا تاہم جھگڑے کے باعث وہ گیٹ استعمال کرنے کے بجائے پہلے گیٹ کے سامنے کھڑی گاڑی کو ٹکریں مارنا شروع کر دیں۔
”شاہد آفریدی بکواس کر رہا ہے کہ۔۔۔“ سٹار آل راﺅنڈر کو ”دی گریٹ لالہ“ کا خطاب دینے والے بھارتیوں نے اپنی اوقات دکھا دی، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی
رپورٹ کے مطابق پارکنگ سے نکلنے کیلئے دوسرا دروازہ بھی موجود تھا مگر چونکہ ہوٹل کے مالک کا ٹریول ایجنسی والے کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اس لئے انہوں نے دوسرے دروازے سے نکلنے کے بجائے سارا غصہ گیٹ کے سامنے پارک کی گزئی گاڑی کو ٹکریں مار کر نکال دیا۔
ویڈیو دیکھیں۔۔۔