پڑوسی کی نادان شرارت پر 4 سے 5 چیک پوسٹیں تباہ کرنا پڑیں، باب دوستی افغانستان کے رویہ کی درستگی تک بند رہے گا:کمانڈر سدرن کمانڈ

پڑوسی کی نادان شرارت پر 4 سے 5 چیک پوسٹیں تباہ کرنا پڑیں، باب دوستی افغانستان ...
 پڑوسی کی نادان شرارت پر 4 سے 5 چیک پوسٹیں تباہ کرنا پڑیں، باب دوستی افغانستان کے رویہ کی درستگی تک بند رہے گا:کمانڈر سدرن کمانڈ

  


چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ چمن بارڈر پر 2 دن پہلے کا واقعہ پڑوسی کی نادان شرارت تھی جس کے جواب میں افغانستان کی 4، 5 چوکیاں تباہ کرنا پڑیں،باب دوستی تب تک بند رہے گا جب تک افغانستان اپنا رویہ درست نہیں کرتا۔

سمندر کی تہہ میں فحش فلمیں بناتی اداکارہ کو موقع پر ہی انتہائی دردناک ’سزا‘ مل گئی

  کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے افغان فورسز کی جانب سے مردم شماری کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد زخمی ہونے والے افراد کی چمن ہسپتال میں عیادت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنر ل عامر ریاض نے کہا کہ مغربی سرحد پر  پیش آنے والا واقعہ پڑوسی کی نادان شرارت تھی اور ایسی شرارت سے اپنا ہی نقصان ہوتا ہے، ہمیں اس نادان شرارت پر مجبوراً افغانستان کی 4 سے 5 چیک پوسٹیں تباہ کرنا پڑیں۔ افغانستان کو اپنی نادانی پر شرمندگی ہونی چاہئے ،افغان فورسز کی سرحد پار کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر نہیں ہے کہ افغان فورسز کو جواب دیا اور ن کی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا بلکہ جواب دینا اور اپنا دفاع کرنا ہماری مجبوری تھی ۔ ہمیں افغانستان کے نقصان پر کوئی خوشی  نہیں ہے لیکن جو بھی پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا  اسے ایسا ہی جواب ملے گا۔

شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، اس تصویر کے پیچھے وہ بات جس نے منٹوں میں اسے پوری دنیا میں پھیلادیا

جنرل عامر ریاض نے مزید کہا کہ فلیگ میٹنگ کا نتیجہ ضرور نکلے گا ،موجودہ کشیدگی کسی کے حق میں بہتر نہیں،حالیہ واقعات افغانستان کے حق میں نہیں اور امید ہے افغان لیڈر شپ حالات کا جائزہ لے گی۔باب دوستی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ افغانستان کو اپنا رویہ درست کرنا پڑے گا جب تک افغانستان اپنا رویہ درست نہیں کرتا بارڈر بند رہے گا۔

یادرہے کہ کچھ روز پہلے افغا ن فورسز نے پاکستانی علاقے میں عام لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور چمنمیں موجود مردم شماری کی ٹیم پر حملہ کردیا ۔ افغان فورسز کی جانب سے عام لوگوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11افرادشہید اور 45سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...