افغانستان میں طالبان نے قندوز کے ضلع قلعہ ذل پر قبضہ کرلیا

افغانستان میں طالبان نے قندوز کے ضلع قلعہ ذل پر قبضہ کرلیا
افغانستان میں طالبان نے قندوز کے ضلع قلعہ ذل پر قبضہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے قلعہ ذل پر مختلف اطراف سے جمعہ کی سہ پہر سے حملے جاری رکھے ہوئے تھے اورہفتے کی دو پہرانھوں نے ضلع کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

قندوز پولیس کے ترجمان محفوظ اللہ اکبری نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی سیکیورٹی دستوں نے جم کر لڑائی کی تاہم اضافی فورس کی عدم دستیابی کے سبب ایک موقع پر انھیں لڑائی ترک کرنا پڑی، تصادم میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے تاہم تاحال تعداد واضح نہیں ہے،ذرائع کے مطابق لڑائی 24 گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد طالبان نے ضلع قلعہ ذل پر قبضہ کرلیا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے دعویٰ کیا کہ کارروائی میں درجنوں افغان فوجی مارے اور زخمی ہوگئے جبکہ جنگجوؤں نے بھاری اسلحہ پربھی قبضہ کرلیاہے، انھوں نے مزید کہاکہ طالبان نے ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز، گورنر کمپاؤنڈ اور تمام سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔