وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا سے تاوان کیلئے اغوا پاکستانی نژاد برطانوی کو بازیاب کرالیا، ملزم گرفتار

وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا سے تاوان کیلئے اغوا ...
وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا سے تاوان کیلئے اغوا پاکستانی نژاد برطانوی کو بازیاب کرالیا، ملزم گرفتار

  


لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا سے 8کروڑ روپے تاوان کے لئےاغوا ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی کو بازیاب کرکے اغوا کار گرفتار کر لئے ہیں۔

روزنامہ جنگ  کے مطابق اٹک کی تحصیل حضرو کے 32سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شہزاد خان برطانیہ سے اپنی پوری فیملی کے ہمراہ تحصیل حضرو کے گائوں سرکہ آئے ہوئے تھے کہ 20اپریل کی رات 2بجے چند مسلح نامعلوم افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 1800برطانوی پائونڈ ، ساڑھے 4لاکھ روپے اور 20تولے سے زائد طلائی زیورات چھین لئے۔ ملزمان جاتے ہوئے گن پوائنٹ پر 32سالہ شہزاد خان کو اغوا کرنے کے ساتھ اور فیملی کے زیر استعمال گاڑی بھی لے گئے۔ گاڑی کو بعد ازاں دریائےاٹک کے کنارے چھوڑ کر چلے گئے۔ اغوا کاروں نے بعد ازاں فون کرکے فیملی سے 5کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔ فیملی نے اس واردات کی اطلاع فیڈرل کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز زبیر گل کو دی جو یہ معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لائے۔

وزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او رراولپنڈی فخر سلطان کو فوری طور پر ا یکشن لینے کی ہدایات جاری کیں جنہوں نے مغوی شہزاد خان کی بازیابی کیلئے 3ٹیمیں تشکیل دیں۔ ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی ایف آئی آر 33/17تھانہ رنگو میں زیر دفعہ 365-Aاور 395درج کر لی گئی۔ملزمان نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے کالیں کرکے مغوی شہزاد خان کے ورثاء کو دو دن پہلے وارننگ دی تھی کہ آپ نے حکومت سے رابطہ کیا ہے اس لئےتاوان کی رقم 5کروڑ کی بجائے 8کروڑ ہو گی ورنہ سر کے بغیر مغوی کی لاش مل جائے گی۔جس کے بعد پولیس ٹیمو ں نے اٹک کے قریب دریائے سندھ کے بیلہ کے علاقہ میں آپریشن کرکے شہزاد خان کو بازیاب کرا لیا جبکہ 3اغوا کار وں لیاقت، طفیل عرف ملنگ اور فرید کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ اغوا کاروں کا تعلق نوشہرہ، مردان اور تخت بھائی سے ہے۔شہزاد خان کی فیملی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...