بھارتی بھی اپیل کے بغیر ہی پویلین جا کر ایمانداری کی ’اعلیٰ‘ مثال قائم کرنے والے ہاشم آملہ کے گرویدہ ہو گئے، عرفان پٹھان نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا دل خوش ہو گیا

بھارتی بھی اپیل کے بغیر ہی پویلین جا کر ایمانداری کی ’اعلیٰ‘ مثال قائم کرنے ...
بھارتی بھی اپیل کے بغیر ہی پویلین جا کر ایمانداری کی ’اعلیٰ‘ مثال قائم کرنے والے ہاشم آملہ کے گرویدہ ہو گئے، عرفان پٹھان نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا دل خوش ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کے دوران ایک ”نایاب“ لمحہ بھی دیکھنے کو ملا جب ہاشم آملہ ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہونے پر آﺅٹ کی اپیل کے بغیر ہی پویلین کی جانب چل دئیے۔

ویڈیو۔

ری پلے دیکھنے پر پتہ چلا کہ گیند ان کے بلے کیساتھ ہلکی سی چھو کر گزری اورسیدھی وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی مگر باﺅلر اور کیپر سمیت کسی بھی فیلڈر کو پتہ نہ چلا اور آﺅٹ کی اپیل بھی نہ کی۔ لیکن اپنی ایماندری اور ذمہ داری کے باعث شہرت رکھنے والے ہاشم آملہ نے اس لاعلمی کا فائدہ اٹھانے کے بجائے پویلین واپس جانے کا فیصلہ کیا اور جیسے ہی انہوں نے چلنا شروع کیا تو باﺅلر کو بھی احساس ہو گیا اور اس نے ’خانہ پوری‘ کیلئے آﺅٹ کی اپیل کی تو ایمپائر نے بھی روایت پوری کرنے کیلئے انگلی اٹھا کر آﺅٹ دیدیا مگر اس وقت تک ہاشم آملہ کروڑوں دلوں پر چھا چکے تھے۔

ہاشم آملہ نے کرکٹ کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی۔۔۔ کوئی ریکارڈ نہیں بنایا بلکہ ایک ایسی اعلیٰ مثال قائم کی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ، دیکھ کر آپ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں گے
ہاشم آملہ کے اس فیصلے کے باعث جہاں پوری دنیا میں انہیں سراہا جا رہا ہے وہیں بھارتی بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں اور یہی نہیں بلکہ بھارتی کرکٹرز بھی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ آئی پی ایل میں گجرات لائنز کی نمائندگی کرنے والے عرفان پٹھان ہاشم آملہ کے اس اقدام سے اتنے متاثر ہوئے کہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لے لیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ ”کتنے بلے باز باﺅلر کی اپیل کے بغیر ہی واپس جائیں گے، لیکن یہ شخص ایسے ہی اپنی کرکٹ کھیلتا ہے۔“

مزید :

کھیل -