آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک امارات ملٹری ہسپتال کا افتتاح کردیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک امارات ملٹری ہسپتال کا افتتاح کردیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک امارات ملٹری ہسپتال کا افتتاح کردیا

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےراولپنڈی میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے تعمیر ہونے والے ’’پاک امارات ملٹری ہسپتال‘‘ کا افتتاح کر دیا ۔ہزار بیڈوں پر مشتمل ہسپتال میں روزانہ 6ہزار مریضوں کا علاج معالجہ ممکن ہو سکے گا۔

”گلف نیوز“ کے مطابق 108ملین ڈالر کی لاگت سے راولپنڈی میں تعمیر ہونے والے پاکستانی اماراتی ملٹری ہسپتال کے دوسرے فیز کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔منصوبہ متحدہ عرب امارات کےحکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان ، شیخ محمد بن زید النہیان ، ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈراور شیخ منصور بن زید النہیان ، نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور کے احکامات پر عمل میں آیا ہے۔

فوجی ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک آرمی کے چیف آف سٹاف ، عیسیٰ عبداللہ باشا النوایمی ، متحدہ عرب امارات کے سفیر برائے پاکستان سمیت پاک فوج اور اعلیٰ حکومتی حکام اور ہسپتال کے عملے نے شرکت کی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر مہمانوں نے ایمرجنسی ، لیبارٹری، فارمیسی ، ریڈیالوجی اور بلڈ بینک سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔

افتتاحی تقریب کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر شیخ خلیفہ اور شیخ محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : قومی


loading...