جڑواں شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 2.7 ریکارڈ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جڑواں شہروں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 2.7 جبکہ اس کا مرکز راولپنڈی کا علاقہ تحصیل گجر خان تھی۔زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کرنے کے بعد لوگ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔