آصف علی زرداری کو ہمیشہ ڈر رہتا ہے کہ انہیں کوئی زہر نہ کھلا دے :جگنو محسن

آصف علی زرداری کو ہمیشہ ڈر رہتا ہے کہ انہیں کوئی زہر نہ کھلا دے :جگنو محسن
آصف علی زرداری کو ہمیشہ ڈر رہتا ہے کہ انہیں کوئی زہر نہ کھلا دے :جگنو محسن

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن جگنو محسن نے بتا یا ہے کہ آصف علی زرداری کو ہمیشہ ڈر رہتا ہے کہ انہیں کوئی زہر نہ کھلا دے ،اس خطرے کے حل کے لیے آصف علی زرداری نے خانسامے اپنے قبیلے سے لا کر رکھے ہوئے ہیں ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”خبرناک“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ زہر دے کر مارنے کے ڈر کے علاج کے لیے آصف علی زرداری نے اپنے قبیلے سے خاص خانسامے رکھے ہوئے ہیں ۔آصف علی زرداری لندن ،لاہور اور صدارتی محل جہاں بھی جاتے ہیں ،یہ خانسامے بھی ان کے ساتھ ہی ہوتے ہیں ۔جگنو محسن نے کہا کہ خانسامے آصف علی زرداری کے خاص جانثار ہیں ،ان کی بھی تلاشی لی جاتی ہے ۔جب کھانا بڑی ٹیبل پر آتا ہے تو چاہے وہاں 30لوگ بھی بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوں لیکن زرداری صاحب کے لیے الگ دو سے تین سیل شدہ کنٹینرٹیبل پرلا کررکھ دئیے جاتے ہیں ،یہ کنٹینر بھی وہی خانسامے لے کر آتے ہیں جو کھانا تیار کرتے ہیں ،ان کنٹینر ز کو آصف علی زرداری خود ہی کھولتے ہیں اور اپنے لیے کھانا بھی خود ہی اتارتے ہیں ۔سینئر صحافی نے بتا یا کہ ان کنٹینر ز میں ہمیشہ ماش کی دال ،بھنڈی کی بھجیا ،کریلے ،سندھی سبزی اور پھلکا ہوتا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ آصف علی زرداری ویجی ٹیرین ہیں اور ان کے سامنے شتر مرغ کا گوشت بھی لا کر رکھ دیا جائے تو وہ سبز ی کو ہی اہمیت دیں گے ۔

میرا نے باقاعدہ شادی کا پروگرام بنا لیا، شادی کس سے ہو گی یہ نہیں بتایا

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...