نوجوان لڑکی دکھا کر دولہا کا نکاح بوڑھی خاتون سے کرادیا گیا

نوجوان لڑکی دکھا کر دولہا کا نکاح بوڑھی خاتون سے کرادیا گیا
نوجوان لڑکی دکھا کر دولہا کا نکاح بوڑھی خاتون سے کرادیا گیا

  


ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لنڈہ شریف میں دولہا کو جوان لڑکی دکھا کر ساڑے تین لاکھ روپے لے کر عمر رسیدہ عورت سے نکاح کروادیا گیا، گومل یونیورسٹی پولیس نے دولہا کے بھائی کی رپورٹ پر چھ افراد کے خلاف فراڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

’میں 19 برس کا ہوں اور جلد میری شادی ہونے والی ہے لیکن مجھے ڈر ہے کہ کہیں شادی کے بعد۔۔۔‘ پاکستانی نوجوان نے انٹرنیٹ پر ڈاکٹر سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں لنڈہ شریف کے شاہ جہان ولد ملک مسونے رئیس خان کنڈی ولد اٹل خان سکنہ ممر یز ٹانک ، اللہ نواز ولد ایاز کھوکھر سکنہ گولا کورائی، فضل دین بیٹنی ولد حاجی گل سکنہ مانجھی خیل ، خالد، مشل خان، شہباز ولد نامعلوم مروت سکنائے تتر خیل کے خلاف 419-420-506-148-149ppc کے تحت روپورٹ درج کروائی ہے کہ ملزمان نے 28 مارچ 2017 کو میر ے بھائی کے نکاح میں دینے کیلئے نوجوان لڑکی دکھائی اور ہم سے اس کے بدلے ساڑھے تین لاکھ روپے لئے جبکہ ملزمان نے دھوکہ دہی سے ادھیڑ عمر عورت سے میرے بھائی کا نکاح کروادیا ، اب رقم کی واپسی کے تقاضے پر الٹا ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان


loading...