”یہ فحش اداکارہ کپل شرما کے شو کا حصہ بن رہی ہے “ سنیل گروور سے لڑائی کے بعد کپل شرما نے حیرت انگیز فیصلہ کر لیا، یہ سنی لیون نہیں بلکہ۔۔۔

”یہ فحش اداکارہ کپل شرما کے شو کا حصہ بن رہی ہے “ سنیل گروور سے لڑائی کے بعد ...
”یہ فحش اداکارہ کپل شرما کے شو کا حصہ بن رہی ہے “ سنیل گروور سے لڑائی کے بعد کپل شرما نے حیرت انگیز فیصلہ کر لیا، یہ سنی لیون نہیں بلکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کے بعد سے ان کے شو کے حالات اب تک سنبھل نہیں سکے اور ہر گزرتے دن کیساتھ شو کی ریٹنگ میں بھی کمی آ رہی ہے جبکہ کپل شرما گرتی ریٹنگ کو بچانے کیلئے کئی نئے اداکاروں کو شو میں شامل کر کے بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق راجو شری واستو، روشیلے راﺅ اور دیگر اداکاروں کو شو کا حصہ بنانے کے بعد کپل شرما نے فحش فلموں کی بھارتی اداکارہ مونیکا کاسٹی لینو کو اپنے شو میں شامل کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ”دی کپل شرما شو“ ایک فیملی پروگرام ہے جبکہ مونیکا فحش فلموں کی اداکارہ ہے جو ”کاما سندری“ اور ”مین ناٹ الاﺅڈ“ سمیت متعد دفلموں میں کام کر چکی ہے۔
دوسری جانب یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ سنیل گروور اور ان کی ٹیم نے کپل شرما کے شو میں واپسی سے صاف انکار کر دیا ہے اور اس وقت براہ راست پروگرام نشر کرنے میں مصروف ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان آسٹریلیا سے واپسی پر جہاز میں سفر کے دوران جھگڑا ہو گیا تھا اور کپل شرما نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر خواتین کی موجودگی میں غلیظ زبان استعمال کی اور جب سنیل گروور نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہیں بھی گالیاں دیں اور جوتے کے ساتھ ’حملہ‘ بھی کیا۔

مزید :

تفریح -