پاکستان افغان سرحد پر 1 ہزار پوسٹیں بنا رہا ہے،افغانستان سے چمن واقعے پر جواب مانگا ہے:سردار ایاز صادق

پاکستان افغان سرحد پر 1 ہزار پوسٹیں بنا رہا ہے،افغانستان سے چمن واقعے پر جواب ...
پاکستان افغان سرحد پر 1 ہزار پوسٹیں بنا رہا ہے،افغانستان سے چمن واقعے پر جواب مانگا ہے:سردار ایاز صادق

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان افغان سرحد پر 1 ہزار پوسٹیں بنا رہا ہے،سرحدیں محفوظ ہونے سے کسی کو کوئی گلہ نہیں رہے گااور چمن واقعے پر افغانستان سے جواب مانگا ہے۔

شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، اس تصویر کے پیچھے وہ بات جس نے منٹوں میں اسے پوری دنیا میں پھیلادیا

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے افغان فورسز کی جارحیت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چمن میں جو ہوا برا ہوا ،پاکستان نے نوٹس لیا ہے اور دفتر خارجہ نے افغانستان سے جواب مانگا ہے،افغانستان سے کہا بارڈر مینجمنٹ پر ساتھ دیں مگر مثبت جواب نہیں آیا ۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دورے کے دوران فغان قیادت سے گفتگو اچھی رہی ،افغان حکام کو سرحد پر باڑ لگانے کی تجویز دی جس کا مثبت جواب نہیں آیا اور ان کی جانب بتایا گیا کہ 50 فیصد علاقہ ان کے کنٹرول میں نہیں جبکہ عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کی تھی۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ افغانستان کا وفد آئے گا تو جوانوں کی شہادت پر ان سے بات کریں گے،افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن ممکن نہیں،افغانستان کی بھی خواہش ہے کہ وہاں امن آئے اور کوشش ہونی چاہیے ایسی بیان بازی نہ ہو جسے سے تعلقات خراب ہوں۔

سمندر کی تہہ میں فحش فلمیں بناتی اداکارہ کو موقع پر ہی انتہائی دردناک ’سزا‘ مل گئی

ایاز صادق نے پاک ایران تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایران سے تعلقات خراب نہیں ہیں اور ایرانی صدر نے بھارت سے کہا تھا کہ پاکستان سے تعلقات خراب نہیں کریں گے۔آخرمیں انہوں نے کہا کہ جون 2018 ءمیں قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہوجائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...