شیخ رشید احمد کے ساتھ بیٹھی یہ نوجوان لڑکی کون ہے ؟تصویر نے سب کو حیران کردیا

شیخ رشید احمد کے ساتھ بیٹھی یہ نوجوان لڑکی کون ہے ؟تصویر نے سب کو حیران کردیا
شیخ رشید احمد کے ساتھ بیٹھی یہ نوجوان لڑکی کون ہے ؟تصویر نے سب کو حیران کردیا

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شیخ رشید احمد کی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں ۔ شیخ رشید احمد نے ہاتھ میں سگار پکڑا ہوا ہے جبکہ نوجوان لڑکی چائے کا کپ تھامے ہوئے ہے۔تصویر میں دونوں بے تکلف او ر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔

ٹویٹر پر سامنے آنے والے اس تصویر میں شیخ رشید کے ساتھ موجود نوجوان لڑکی کے بارے میں یہ پتہ نہیں چل سکاکہ وہ کوئی ماڈل ہے یا فیشن ڈیزائنر ´تاہم اس کے بعد سوشل میڈیا پر شیخ رشید کے بارے شدید تنقید ضرور کی جا رہی ہے۔

ایک نوجوان نے اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد کی تصویر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ”اچھا اس وجہ سے شیخ رشید احمد تحریک انصاف کے ساتھ جوڑے ہوئے ہیں “۔

قیصر نامی صارف کا کہنا ہے کہ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد کم از کم شیخ رشیدکبھی انکار نہیں کر سکیں گے ۔

اس کے علاوہ فواد نامی شہری نے شیخ رشید سے سوال کیا ہے کہ یہ لڑکی کون ہے؟

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...