”مودی جی کیا آپ میری محبوبہ سے شادی کرانے میں مدد کر سکتے ہیں “،بھارتی نوجوان نے نریندر مودی سے مدد کی اپیل کر دی

”مودی جی کیا آپ میری محبوبہ سے شادی کرانے میں مدد کر سکتے ہیں “،بھارتی ...
”مودی جی کیا آپ میری محبوبہ سے شادی کرانے میں مدد کر سکتے ہیں “،بھارتی نوجوان نے نریندر مودی سے مدد کی اپیل کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )”مودی جی ، کیا آپ میری محبوبہ سے شادی کرانے میں مدد کر سکتے ہیں “؟ بھارتی نوجوان نے شادی میں معاونت کیلئے نریندر مودی سے مدد کی اپیل کر دی ۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق چندی گڑھ کے رہائشی مکینیکل انجینئر کے طالب علم نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط ارسال کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ ا س کی محبوبہ جو نرس کی نوکری کرتی ہے اس سے شادی کرانے میں مدد فراہم کریں۔

شیخ رشید احمد کے ساتھ بیٹھی یہ نوجوان لڑکی کون ہے ؟تصویر نے سب کو حیران کردیا

نوجوان نے مودی کے عوامی مسائل کے حل اور مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے درخواست ارسال کر کے بھارتی وزیر اعظم سے التجا کی ہے کہ وہ اپنے کسی کارکن کو چندی گڑھ بھیجیں جو دونوں کے والدین کو شادی کیلئے رضا مند کر سکے ۔

ذہنی معزور شخص نے مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیا

حکام کا کہنا ہے کہ چندی گڑھ میں اس نظام کے تحت موصول ہونے والی 60فیصد سے زائد درخواستیںغیر سنجیدہ ہوتی ہیں جنہیں پڑھ کر چہروں پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔ چند روز قبل ایک شہری نے بھارتی وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ چندی گڑھ پولیس کو ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے تاکہ وہ جائے وقوعہ پر بروقت پہنچ سکیں ۔

بالی وو ڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا ہدایتکارہ بننے کا فیصلہ

اس کے علاوہ ایک شہری نے اپنی درخواست میں شکایت کی تھی کہ کوئی اس کے باغ میں سے بغیر اجازت پھول توڑ رہا ہے مگر کوئی بھی اس پر کارروائی نہیں کر رہا ۔