سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ،عمران خان پر انڈوں و ٹماٹروں سے حملے کی منصوبہ بندی،2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ،عمران خان پر انڈوں و ٹماٹروں سے حملے کی منصوبہ ...
سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ،عمران خان پر انڈوں و ٹماٹروں سے حملے کی منصوبہ بندی،2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا

  


سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر جلسے کے دوران انڈوں اور ٹماٹروں سے حملے کا منصوبہ بنالیا گیا اور نشانہ لگانے والے کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، اس تصویر کے پیچھے وہ بات جس نے منٹوں میں اسے پوری دنیا میں پھیلادیا

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے گڑھ سیالکوٹ میں آج پاکستان تحریک انصاف کے ہونیوالے جلسے میں چیئرمین عمران خان پر انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور یہ منصوبہ بندی حمزہ یوتھ ونگ کے رہنما ولید آصف بٹ کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے لیگی کارکن انڈوں اور ٹماٹروں کے ساتھ گوجرانوالہ سے سیالکوٹ پہنچ گئے ہیں اور انڈوں اور ٹماٹروں پر ”رو عمران رو“ کے نعرے درج کئے گئے ہیں۔

شیخ رشید احمد کے ساتھ بیٹھی یہ نوجوان لڑکی کون ہے ؟تصویر نے سب کو حیران کردیا

یوتھ ونگ رہنما ہمایوں چودھری کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نشانہ لگانیوالے کو 2 لاکھ روپے انعام دیں گے جبکہ ولید آصف بٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے متعلق بد زبانی پر عمران خان کو انڈے ماریں گے۔یاد رہے کہ ولید بٹ نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے دوران پی ٹی آئی کے پیدل مارچ پر بھی انڈے برسائے تھے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی آ ج سیالکوٹ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لئے تیاریاں زورشورسے جاری ہیں۔

مزید : سیالکوٹ


loading...