بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے 64 ملین ڈالرز کے ہرجانے کے نوٹس کو مسترد کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے 64 ملین ڈالرز کے ہرجانے کے نوٹس کو مسترد کردیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے 64 ملین ڈالرز کے ہرجانے کے نوٹس کو مسترد کردیا

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے دیئے گئے 64 ملین ڈالرز کے ہرجانے کے نوٹس کو مسترد کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے پی سی بی لیٹر کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں اور سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوٹس کے جواب سے پہلے ایم او یو کی قانونی حیثیت دیکھنا ہوگی اور ایم او یو کو دیکھ کر پی سی بی کو جواب دیں گے،صرف ایک لیٹر تھا باقاعدہ طور کوئی معاہدہ نہیں تھا۔

شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، اس تصویر کے پیچھے وہ بات جس نے منٹوں میں اسے پوری دنیا میں پھیلادیا

بی سی سی آئی کی طرف سے موقف اپناگیا گیا کہ فیوچرٹور پروگرام حکومتی کلیئرنس سے ہی مشروط ہے ۔یاد رہے کہ پی سی بی نے سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھیجا تھا اور موقف اپنایا تھا کہ 2 سیریز نہ ہونے سے 64 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے جو کہ بھارت پورا کرے۔

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ،عمران خان پر انڈوں و ٹماٹروں سے حملے کی منصوبہ بندی،2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا

مزید : کھیل


loading...