حنیف عباسی کا شاہد آفریدی سے رابطہ،پنجاب میں کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین دینے کی پیشکش

حنیف عباسی کا شاہد آفریدی سے رابطہ،پنجاب میں کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین دینے کی ...
حنیف عباسی کا شاہد آفریدی سے رابطہ،پنجاب میں کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین دینے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے شاہد آفریدی کو پنجا ب میں کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین دینے کی پیشکش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرکھیل سردار محمد بخش مہر کی جانب سے زمین دینے پر آمادگی کے بعد پنجاب میں کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر کیلئے زمین دینے کی پیشکش کردی گئی ہے۔

شادی کے موقع پر دولہا نے اپنی دلہن سے ایسی بات کہہ دی کہ فوٹوگرافر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، اس تصویر کے پیچھے وہ بات جس نے منٹوں میں اسے پوری دنیا میں پھیلادیا

ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی اور قومی کرکٹر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا اور ن لیگی رہنما نے زمین کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی پنجاب میں کسی بھی شہر اور کسی بھی گراﺅنڈ پر اکیڈمی بنا سکتے ہیں اور اس مقصدکیلئے کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ آفریدی کے سندھ حکومت سے کرکٹ اکیڈمی کے لئے جگہ نہ دینے کی شکایت کے بعد میئر کراچی سید وسیم اختر نے زمین دینے کی پیشکش کی تھی جبکہ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے بھی زمین دینے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

سندھ حکومت شاہد آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین دینے پر راضی ہوگئی

مزید :

کھیل -