پاناما کیس، جے آئی ٹی کے سامنے مقدمہ لڑنے کیلئے شریف خاندان نے خواجہ حارث سے رابطہ کرلیا

پاناما کیس، جے آئی ٹی کے سامنے مقدمہ لڑنے کیلئے شریف خاندان نے خواجہ حارث سے ...
پاناما کیس، جے آئی ٹی کے سامنے مقدمہ لڑنے کیلئے شریف خاندان نے خواجہ حارث سے رابطہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نوازشریف کے خاندان نے پاناما کیس میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیشی کیلئے سینئر وکیل خواجہ حارث کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کرلیا ہے ، وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے بھی شریف خاندان کو جے آئی ٹی میں خواجہ حارث کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز دی تھی ۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق شریف خاندان نے پہلے بھی عدالتی فیصلے کو مدنظررکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے خواجہ حارث سے معاونت لی تھی اور اب دوبارہ پیرسے کام شروع کرنیوالی جے آئی ٹی کے سامنے مقدمہ پیش کرنے کے لیے شریف فیملی نے خواجہ حارث سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ حارث اور دیگر قانونی ٹیم کے ممبران کے درمیان جلد ہی ایک میٹنگ ہوگی تاکہ کیس سے متعلق اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جاسکے، اس میٹنگ میں عدالتی حکم نامے کا جائزہ لینے کے بعد یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ پاناما فیصلے سے متعلق نظرثانی کی درخواست دائر کریں یا نہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاناما کیس میں کچھ جج صاحبان کے ریمارکس سے متعلق شریف فیملی کی پہلی لیگل ٹیم یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ نظرثانی کی اپیل دائر کریں یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءنے بھی تصدیق کی ہے کہ وائیٹ کالر کرائم کیسز کا وسیع تجربہ رکھنے والے خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سامنے فیملی ممبران کی معاونت کریں گے ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں وزیراعظم نوازشریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی ۔

مزید :

قومی -