’ہمارے ہوٹل کے کمرے پر دستک ہوئی، کھولا تو سامنے وہ دلہن کھڑی تھی، اس کے اندر آتے ہی ایک زوردار آواز آئی، اور پھر ایسا منظر کہ دیکھ کر ہم ساروں کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی کیونکہ اس نے۔۔۔‘

’ہمارے ہوٹل کے کمرے پر دستک ہوئی، کھولا تو سامنے وہ دلہن کھڑی تھی، اس کے اندر ...
’ہمارے ہوٹل کے کمرے پر دستک ہوئی، کھولا تو سامنے وہ دلہن کھڑی تھی، اس کے اندر آتے ہی ایک زوردار آواز آئی، اور پھر ایسا منظر کہ دیکھ کر ہم ساروں کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی کیونکہ اس نے۔۔۔‘

  


میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کے علاقے کوسٹا بلانکا میں گزشتہ دنوں سکاٹ لینڈ کی ایک نوبیاہتا لڑکی کی ہونے والی ہلاکت ایک معمہ بن چکی تھی تاہم اب اس کی تفتیش میں ایک اہم انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ کرسٹی اپنے دوستوں کے ساتھ رات بھر پارٹی میں رہنے کے بعد صبح 4بجے واپس اپنے اپارٹمنٹ پر آئی۔ اس کا اپارٹمنٹ عمارت کی 9ویں منزل پر تھا لیکن وہ 10ویں منزل کے ایک اپارٹمنٹ میں گئی اورمبینہ طور پر اس کی کھڑکی سے کود گئی جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔

ہنی مون پر گئی دلہن غلطی سے اپنے کمرے کی بجائے ہمسایوں کے کمرے میں چلی گئی، وہاں کون موجود تھا اور پھر کیا ہوا؟ تفصیل جان کر آپ کا دل دہل جائے گا

رپورٹ کے مطابق دسویں منزل کے اپارٹمنٹ میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ”رات کو ہمارے اپارٹمنٹ کے دروازے پر دستک ہوئی، ہم نے دروازہ کھولا تو سامنے ایک دلہن کھڑی تھی۔ وہ اندر داخل ہوئی اور ایک کمرے کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔“ یہ بات بھی تاحال معمہ بنی ہوئی ہے کہ وہ اپنے اپارٹمنٹ کی بجائے دسویں منزل کے اپارٹمنٹ میں کیوں گئی۔ جب وہ اوپر کی منزل پر گئی تو اس نے جوتے بھی نہیں پہن رکھے تھے۔واضح رہے کہ کرسٹی کی 7ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ اس کے شوہر اور فیملی نے سپین میں ایک وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں تاکہ اس کی موت کی آزادانہ تحقیقات کرائی جا سکیں۔ کرسٹی کی میت کل سپین سے واپس سکاٹ لینڈ پہنچائی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...