متحدہ عرب امارات میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کی ایک ایسی شرمناک ترین ویڈیو سامنے آگئی کہ حکومت غصے سے آگ بگولہ ہوگئی، سخت ترین اعلان کردیا
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے ہاں سکول و کالجز کے طلباءو طالبات کی پارٹیوں کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنا معمول کی بات ہے۔ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ایک سکول کی ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آگئی جس پر ملک میں ایک بھونچال آ گیا ہے اور حکومت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو میںموجود لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں ایک سکول کے طلباءو طالبات اکٹھے ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ ویڈیو آن کی آن میں انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔
’میں اپنی گاڑی میں بیٹھا تھا کہ وہ شخص آیا اور میرے کپڑے اتارنے لگا، میں نے منع کرنے کی کوشش کی لیکن پھر۔۔۔‘ پاکستانی شہری نے جج کو ایسی شرمناک بات بتادی کہ کمرہ عدالت میں ہر شخص کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شعبہ جنرل پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ ”ویڈیو میں موجود تمام طلباءو طالبات کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ انہوں نے ہماری سماجی و اخلاقی اقدار پامال کی ہیں۔اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی کا کہنا تھا کہ ”والدین کو چاہیے اپنے بچوں کو ایسی اخلاق باختہ ویڈیوز بنانے اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے سے روکیں کیونکہ ان سے نہ صرف معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ یہ آپ کے بچوں کو بھی مشکل سے دوچار کر سکتی ہیں کیونکہ یہ قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔“