’گرمیوں میں گاڑی کے ٹائروں کو پھٹنے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ ہر پانچ ہزار کلومیٹر کے بعد ان کے ساتھ یہ کام کریں کہ۔۔۔‘

’گرمیوں میں گاڑی کے ٹائروں کو پھٹنے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ ہر پانچ ...
’گرمیوں میں گاڑی کے ٹائروں کو پھٹنے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ ہر پانچ ہزار کلومیٹر کے بعد ان کے ساتھ یہ کام کریں کہ۔۔۔‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمیوں کے موسم میں گاڑیوں کے ٹائرپھٹنے سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس حوالے سے ابوظہبی کے ٹریفک حکام نے اپنے شہریوں کے لیے انتہائی اہم وارننگ جاری کر دی ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمیوں میں اپنی گاڑیوں کے ٹائروں کو باقاعدگی کے ساتھ چیک کرتے رہیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ ٹریفک حکام کی طرف سے یہ وارننگ جاری ہونے کے بعد کار اور ٹائرکمپنیوں کی طرف سے بھی ہدایت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ ٹائر کو کب تبدیل کردینا چاہیے اور اس کی دیکھ بھال کیسے کرنی چاہیے۔

گاڑی چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، چور نے دروازے کے سامنے بس ایک تھیلا رکھا اور گاڑی خود بخود کھل گئی، اس تھیلے میں کیا تھا؟ جان کر آپ بھی حیرت کے مارے دنگ رہ جائیں گے
مائیکلین سنٹرل موٹرز کے یوسف کیانگو کا کہنا تھا کہ ”ڈرائیورز کو چاہیے کہ 50ہزار کلومیٹر کے بعد گاڑی کے ٹائر بہرصورت تبدیل کر دیئے جانے چاہئیں۔ٹائروں میں ہوا کا دباﺅ ہفتے میں دو بار باقاعدگی کے ساتھ چیک کیا جانا چاہیے۔ ٹائر میں ہوا کم ہو تو اس سے گاڑی کی کارکردگی اور بریک کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور تیل کی بھی زیادہ کھپت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہوا کم یا زیادہ ہونا حادثات کا بھی باعث بنتا ہے۔ہر 5ہزار کلومیٹر کے بعد گاڑی اگلے ٹائر پیچھے اور پچھلے آگے کے پہیوں میں ڈال دینے چاہئیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گاڑی کے اگلے ٹائر زیادہ استعمال ہوتے اور گھستے ہیں۔ چنانچہ انہیں باری باری تبدیل کرنے سے چاروں ٹائر برابر استعمال ہوں گے اور ان کی عمر ایک جتنی ہو گی۔بصورت دیگر اگلے ٹائر بہت جلد تبدیل کرنے پڑ جائیں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -