’میں یورپ جانے کیلئے جہاز میں بیٹھی تھی لیکن جب منزل پر پہنچ کر باہر نکلی تو ایسا منظر تھا کہ چکرا گئے کیونکہ۔۔۔‘ ائیرلائن نے خاتون کو یورپ کی بجائے دنیا کے کس کونے میں پہنچادیا؟ جان کر ہر مسافر پریشان رہ جائے

’میں یورپ جانے کیلئے جہاز میں بیٹھی تھی لیکن جب منزل پر پہنچ کر باہر نکلی تو ...
’میں یورپ جانے کیلئے جہاز میں بیٹھی تھی لیکن جب منزل پر پہنچ کر باہر نکلی تو ایسا منظر تھا کہ چکرا گئے کیونکہ۔۔۔‘ ائیرلائن نے خاتون کو یورپ کی بجائے دنیا کے کس کونے میں پہنچادیا؟ جان کر ہر مسافر پریشان رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز ایک مسافر کو گھسیٹ کر پرواز سے اتارنے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور آئے روز اس کا کوئی نیا کارنامہ منظرعام پر آ رہا ہے۔ اب اس کے متعلق ایک نئی خبر آ گئی ہے۔ گزشتہ دنوں ایک خاتون پیرس جانے کے لیے یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز میں بیٹھی۔ جب وہ منزل پر پہنچ کر جہاز سے اتری تو یہ دیکھ کر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ پرواز اسے فرانس کی بجائے 3ہزار میل دور امریکی شہر سین فرانسسکو لے آئی تھی۔

جہاز پر چڑھتے ہی کینسر کے مریض نے ایسی چیز مانگ لی کہ ائیرلائن نے اُٹھا کر باہر پھینک دیا، ایسا کیا مانگا تھا؟ حقیقت جان کر اس حرکت پر آپ کے غصے کی بھی انتہا نہ رہے گی
لوسی نامی یہ خاتون فرانس ہی کے ایک شہر سے پیرس جانے کے لیے جہاز میں بیٹھی تھی لیکن امریکہ آ کر اتری۔ لوسی کا کہنا تھا کہ ”اگر پرواز میں اس کی منزل کا اعلان کر دیا جاتا تو میں وہیں اتر جاتی۔ مجھے اس غلطی کا اس وقت احساس ہوا جب کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پیرس نہ آیا۔“ رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز نے خاتون سے معافی مانگ لی ہے اور اسے ٹکٹ دے کر اگلے روز واپس پیرس کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -