ڈان لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے نوٹیفیکیشن ایک دو روز میں آجائے گا،ذرائع ابلاغ منفی تنقید سے گریز کریں :مریم اورنگزیب

ڈان لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے نوٹیفیکیشن ایک دو روز میں آجائے گا،ذرائع ...
ڈان لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے نوٹیفیکیشن ایک دو روز میں آجائے گا،ذرائع ابلاغ منفی تنقید سے گریز کریں :مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی نوٹیفکیشن ایک یا دو روز میں جاری ہو جائے گا، نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری کرے گی۔ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے لیکن ذرائع ابلاغ منفی تنقید سے گریز کریں اور رپورٹنگ کرتے ہوئے قومی سلامتی کو مقدم رکھیں۔

2018پیپلزپارٹی کی جیت کا سال ہوگا،کراچی میں امن کے لئے بھرپورکردار ادا کریں گے :سعید غنی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تفصیلی نوٹیفیکیشن سے تمام کرداروں اور ڈان لیکس میں ان کے کردار کا یقین ہوجائے گا،حکومت تعمیری اور مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کرتی ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آج بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے،ڈان لیکس پر مخالفین سیاست سیاست کھیل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس پر کمنٹ کرنا غیرمناسب ہو گا، عوام میں سنسنی خیز خبروں کی اہمیت اب کم ہوتی جا رہی ہے۔
وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ہر سطح پر اظہار رائے کی آزادی دی اور ہم نے آزادی اظہار رائے کو فروغ دیا۔ڈان لیکس کے واقعہ کو رپورٹ ضرور کرنا چاہئے لیکن تخلیق نہیں، اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔

مزید :

قومی -