عمران خان کے جھوٹوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں،پاکستان کی ترقی کے لئے نوا زشریف کا ساتھ دینا ہوگا:امیر مقام

عمران خان کے جھوٹوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں،پاکستان کی ترقی کے لئے نوا زشریف کا ...
عمران خان کے جھوٹوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں،پاکستان کی ترقی کے لئے نوا زشریف کا ساتھ دینا ہوگا:امیر مقام

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے عوام کو نواز شریف کا ساتھ دینا ہوگا،لوگ عمران خان کے جھوٹ سن سن کر تنگ آچکے ہیں۔

”فحش فلمیں دیکھنے والے لوگوں میں یہ تین چیزیں پیدا ہوجاتی ہیں“ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ لوگوں کے پاﺅں کے نیچے سے زمین نکل جائے گی

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشارو کا چار سال میں برا حال کیا گیااور وقت ضائع کرنے کے بعد عمران خان کو عوام کی صحت کا خیال آیاجبکہ صحت کارڈ کے نام پر خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے،دراصل خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے نام پر اربوں روپے کی خردبرد کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو منفی سیاست کرنے والوں کی حقیقت کا علم ہوچکا اور عمران خان کے وزیروں پر پتھروں کی بارش ہورہی ہے لیکن عوام کو پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن رکھنے کیلئے وزیراعظم کا ساتھ دینا ہوگا۔

مزید : قومی


loading...