نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کابلوچستان کے پانچ مختلف تربیتی اداروں کا دورہ

نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کابلوچستان کے پانچ مختلف ...
نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کابلوچستان کے پانچ مختلف تربیتی اداروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(پ ر)نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے بلوچستان کے طلباءو طالبات کیلئے قائم فنی تربیت کے5مختلف اداروں کا دورہ کیا جن میں گرلز پولی ٹیکنیک کالج، بوائز پولی ٹیکنیک کالج ، ویمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر ، ٹی ٹی سی ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر فار بوائز کوئٹہ اور گرلز ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کوئٹہ شامل ہیں۔
انہوں نے اداروں کی ورکشاپس اور لیبارٹریوں کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ورکشاپس کو مزید بہتر بنائیں اور صنعتی ضروریات کے مطابق جدید مشینری سے لیس کریں۔ انہوں نے زیرِ تربّیت طلباءو طالبات سے بھی ملاقات کی اور ان سے تربّیت کے متعلق مختلف سوالات کئے۔ انہوں نے تربیتی اداروں کے سربراہان سے فنی تربیت کا معیار مزید بلند کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کا معیار جتنا بلند ہوگا اتنی ہی تیزی سے ہمارے نوجوانوں کو مقامی اور عالمی مارکیٹ میں ملازمتیں ملیں گی ۔ انہوں نے زیر تربیت نوجوانوں کی دلچسپی اور جوش و جذبے کو حوصلہ افزا ءقرار دیا ۔

مزید :

کوئٹہ -