جے آئی ٹی بننے سے پارلیمنٹ کی بالادستی متاثرہوئی ،وزیر اعظم سے تحقیقاتی ٹیم کے سوالات ایوان کے وقار کے خلاف ہے:یوسف رضا گیلانی
لوئر دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے پارلیمنٹ کی بالادستی متاثرہوئی ہے،وزیر اعظم نواز شریف سے تحقیقاتی ٹیم کے سوالات ایوان کے وقار کے خلاف ہے،تمام ادارے پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں، سب کو ساتھ لے کرچلناہی جمہوریت کا اصل حسن ہے۔
نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کابلوچستان کے پانچ مختلف تربیتی اداروں کا دورہ
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف ر ضاگیلانی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی حصہ دار نہیں ہے ، سب کو ساتھ لے کرچلناہی جمہوریت کا اصل حسن ہے۔پیپلز پارٹی نہ پہلے عدلیہ میں فریق بنی اور نہ ہی اب جےے آئی ٹی میں بنے گی،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن ریفارمز میں حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ این آر او کیس میں خط نہ لکھنے کی پاداش میں مجھے نااہل کیاگیاتھا۔
سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں اب تمام صوبوں میں موجود ہیں،پارٹی سربراہ بلاول بھٹو زرداری ہی نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔