مصطفیٰ کمال کا کراچی میں ایجوکیشن ایکسپوکادورہ،مختلف سٹالز کا معائنہ

مصطفیٰ کمال کا کراچی میں ایجوکیشن ایکسپوکادورہ،مختلف سٹالز کا معائنہ
مصطفیٰ کمال کا کراچی میں ایجوکیشن ایکسپوکادورہ،مختلف سٹالز کا معائنہ

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال  نے کراچی میں  نجی اخبار کے ایجوکیشن ایکسپو کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا ۔

جے آئی ٹی بننے سے پارلیمنٹ کی بالادستی متاثرہوئی ،وزیر اعظم سے تحقیقاتی ٹیم کے سوالات ایوان کے وقار کے خلاف ہے:یوسف رضا گیلانی

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے پارٹی وفد کے ہمراہ ایجوکیشن ایکسپو میں دورے کے دوران مختلف سٹالز کا معائنہ کیا جبکہ بعد ازا ں ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو اس ایجوکیشن ایکسپو سے فائدہ حاصل ہوگا،کیونکہ ملک میں ڈھا ئی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں،اگرملک میں بنیادی سہولیات نہیں توبچے تعلیم کیسے حاصل کریں گے؟۔انہوں نے کہا کہ ہماراحقیقی اور فاروق ستار گروپ سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،ہم صرف مہاجروں کیلئے نہیں،ہرزبان کے افرادکیلئے آوازبلندکریں گے جبکہ عوام کوحقوق کے نام سے بیوقوف بنانے والوں کو لوگ جانتے ہیں۔

مزید : کراچی


loading...