شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس،جعلی دوائیں بنانے والے کارخانوں کی اطلاع دینے پرنقد انعامات کی منظوری

شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس،جعلی دوائیں بنانے والے کارخانوں کی اطلاع دینے ...
شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس،جعلی دوائیں بنانے والے کارخانوں کی اطلاع دینے پرنقد انعامات کی منظوری

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں جعلی دوائیں بنانے والے کارخانوں کی اطلاع دینے والوں کے لیے نقد انعامات کی منظوری دی گئی۔

پاک فوج کا خوف ، سرحد پر ڈیوٹی کیلئے منتخب ہونے والے بھارتی افسران نے ڈیوٹی سے ہی انکار کردیا

تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جعلی دوائیں بنانے والے کارخانوں کی اطلاع دینے والوں کو 10لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ ادویات کی خریداری، ترسیل اور تقسیم کا فول پروف نظام بنایا گیا ہے جبکہ ادویات کے نمونے تجزیے کے لیے معروف ترین لیبارٹریزکوبھی بھجوائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کا اجلاس میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنریک ادویات کی درآمد کا پلان بھی بنایا جائے۔

مزید : لاہور


loading...