اس تصویر میں بظاہر عام سی نظر آنے والی یہ بوڑھی خاتون بالی ووڈ کی کون سی مشہور اداکارہ ہے، اور یہ ایسی حالت میں زندگی بسر کیوں کر رہی ہے؟ جواب جان کر ہی آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اس تصویر میں بظاہر عام سی نظر آنے والی یہ بوڑھی خاتون بالی ووڈ کی کون سی مشہور ...
اس تصویر میں بظاہر عام سی نظر آنے والی یہ بوڑھی خاتون بالی ووڈ کی کون سی مشہور اداکارہ ہے، اور یہ ایسی حالت میں زندگی بسر کیوں کر رہی ہے؟ جواب جان کر ہی آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا نام لیا جائے اور اس میں سے ” ممتاز“ کو منفی کردیا جائے ، یہ ممکن نہیں ہے، لیکن اس اداکارہ نے سلور سکرین سے ایسی کنارہ کشی اختیار کی کہ دہائیاں گزر گئیں ان کا ڈھونڈے سے بھی نشان نہیں ملتا، تاہم اب ان کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر مداحوں کو یقینا بہت خوشی ہوگی۔

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتاز نے 60 اور 70 کی دہائی میں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے اور اب انہیں لندن میں دیکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس تصویر میں اداکارہ ممتاز کو پہچاننا بھی مشکل ہے۔ ممتاز نے شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے لندن میں رہائش اختیار کرلی تھی اور حال ہی میں ان کی سامنے آنے والی تصویر موسم سرما کی لگتی ہے کیونکہ انہوں نے اس میں روٹین کے گرم کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

”یہ فحش اداکارہ کپل شرما کے شو کا حصہ بن رہی ہے “ سنیل گروور سے لڑائی کے بعد کپل شرما نے حیرت انگیز فیصلہ کر لیا، یہ سنی لیون نہیں بلکہ۔۔۔

اپنے کیریئر کے دوران ممتاز اور راجیش کھنہ کی جوڑی بہت کامیاب رہی اور انہوں نے 10 فلموں میں اٹھے کام کیا ۔ ان فلموں میں ان پر” گورے رنگ پہ نہ اتنا گمان کر ، آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے ، بندیا چمکے گی“ جیسے لازوال گانے بھی فلمائے گئے۔ممتاز کو اپنے دور کی سب سے گلیمرس اور ماڈرن اداکارہ سمجھا جاتا تھا جنہوں نے 70 کی دہائی میں بکنی پہن کر فلم میں کام کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

مزید : تفریح


loading...