’جہاں بھی جاﺅ بھارتی لوگ یہ ایک سوال کرتے پائے جاتے ہیں جس سے میں تنگ آگیا ہوں‘جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملر نے ایسی بات بتادی کہ بھارتیوں کی بولتی بند ہوگئی

’جہاں بھی جاﺅ بھارتی لوگ یہ ایک سوال کرتے پائے جاتے ہیں جس سے میں تنگ آگیا ...
’جہاں بھی جاﺅ بھارتی لوگ یہ ایک سوال کرتے پائے جاتے ہیں جس سے میں تنگ آگیا ہوں‘جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملر نے ایسی بات بتادی کہ بھارتیوں کی بولتی بند ہوگئی

  


نئی دلی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملر ان دنوں بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں ۔ اس دوران انہوں نے معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان سے پسندیدہ بھارتی کھانے کے بارے میں سوال نہ پوچھا جائے۔

کرک انفو سے انٹرویو کے دوران ڈیوڈ ملر نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں نے 18 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور جب میں گراﺅنڈ میں پہنچا تو اس وقت میچ شروع ہونے میں صرف 25 منٹ رہ گئے تھے جو کہ بہت ہی بے وقوفانہ حرکت تھی۔جب ڈیوڈ ملر سے سوال کیا گیا کہ وہ ایسے کسی راز سے پردہ اٹھائیں جسے جان کر مداح حیران پریشان رہ جائیں تو انہوں نے فوری طور پر انکشاف کردیا کہ ان کا بایاں پاﺅں داہنے پیر سے بڑا ہے۔

بھارتی بھی اپیل کے بغیر ہی پویلین جا کر ایمانداری کی ’اعلیٰ‘ مثال قائم کرنے والے ہاشم آملہ کے گرویدہ ہو گئے، عرفان پٹھان نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا دل خوش ہو گیا

ملر سے سوال کیا گیا’آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آئی پی ایل کے دوران کون سا ایسا سوال ہے جو آپ سے سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اس سوال سے جان چھوٹ جائے ‘۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈیوڈ ملر کا کہنا تھا کہ یہاں ہر بندہ ہی مجھ سے پوچھتا ہے کہ ” آپ کو کھانے میں کون سی بھارتی ڈش پسند ہے“ ، میری خواہش ہے کہ اس سوال کا خاتمہ ہو جائے۔

مزید : کھیل


loading...