ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں سعدرفیق کی زیرصدارت اجلاس،مہران اورکوہاٹ ایکسپریس کودوبارہ چلانے کی ہدایت

ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں سعدرفیق کی زیرصدارت اجلاس،مہران اورکوہاٹ ایکسپریس ...
ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں سعدرفیق کی زیرصدارت اجلاس،مہران اورکوہاٹ ایکسپریس کودوبارہ چلانے کی ہدایت

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے مہران اورکوہاٹ ایکسپریس کودوبارہ چلانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کوچلانے سے پہلے لیول کراسنگ ،سگنل کاکام ،سٹیشنوں کی ازسرِنوتعمیرومرمت اور ٹریک کوجلدبہترکیاجائے۔

تحریک انصاف کا جلسہ بد نظمی کا شکار ، کارکنوں کی رکاوٹیں توڑ کر سٹیج کے قریب جانے کی کوشش

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں ریلوے کی زمینوں کی جانچ پڑتال جاری ہے، زمینوں پرقبضہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا،گزشتہ ادوارمیں ریلوے کی زمینوں پرقبضے کیے گئے اور قیمتی اثاثوں کومفت مال سمجھ کرلوٹاگیا۔ریلوے حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد اور ملتان کے درمیان مال برادر گاڑیاں چلا کر دونوں شہروں کے چھوٹے تاجروں کو سہولت فراہم کی جائے۔

پاکستان ریلوے کے حکام سے ملاقات کے دوران سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس سال ستمبر میں مال برداری شعبے کی کارکردگی بڑھانے کے لئے 55 نئے انجن شامل کیے جائیں گے، امریکہ سے حاصل کئے گئے نئے انجن تیل اورکوئلے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔اس وقت مال برداری کے اپنے95 انجن استعمال کئے جارہے ہیں اور اس سال ان کی تعداد بڑھ کر 135ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان ریلوے کے مال برداری کے شعبے کی آمدن میں اضافہ ہواہے۔

مزید : قومی


loading...