سی پیک کاسب سے زیادہ فائدہ بلوچستان اورخیبرپختونخواکے عوام کوہوگا:احسن اقبال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان اورخیبرپختونخواکے عوام سی پیک کی بدولت سب سے زیادہ مستفیدہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ کہنادرست نہیں کہ سی پیک منصوبوں میں مقامی افرادکوروزگارنہیں دیاجارہا، سی پیک منصوبوں میں جہاں بھی کام شروع ہومقامی افرادکوترجیح دی جائے ۔سی پیک کاسب سے زیادہ فائدہ بلوچستان اورخیبرپختونخواکے عوام کوہوگاجبکہ بلوچستان خطے کا سب سے بڑا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک رابطے کاذریعہ ہوتی ہے اوررابطے خوشحالی کی راہ ہموارکرتے ہیں اورسی پیک کابنیادی مقصدکم ترقی یافتہ علاقوں کوترقی کے دھار ے میں شامل کرناہے۔