خاتون نے ایسی چیز حاصل کرنے کیلئے عرب ملک میں شخص کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر لیا کہ جان کر آپ بھی توبہ توبہ کریں گے

خاتون نے ایسی چیز حاصل کرنے کیلئے عرب ملک میں شخص کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر ...
خاتون نے ایسی چیز حاصل کرنے کیلئے عرب ملک میں شخص کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر لیا کہ جان کر آپ بھی توبہ توبہ کریں گے

  


ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ابو ظہبی میں نشہ کرنے والی خاتون نے منشیات حاصل کرنے کیلئے ڈرگ ڈیلر کے ساتھ جنس تعلقات قائم کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کی عدالت نے خاتون کو منشیات رکھنے اور انہیں استعمال کرنے کے الزام میں سزا سنائی ہے ۔دستاویزات کے مطابق خاتون کچھ سال قبل متحدہ عرب امارات آئی اور اس نے یہاں پر ایک ریسٹورنٹ میں ملازمت اختیار کی جہاں پر اسے اس کا باس مبینہ طور پر اچھا سلوک نہیں کرتا تھا ،اس نے اپنے مسائل کے بارے میں اپنی دوست کو بتایا اور اس نے اسے اپنے مسائل کو بھلانے کیلئے ٹراماڈول نامی گولیاں کھانے کیلئے دے دیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اس کی عادی ہو گئی ۔ خاتون نے اپنی دوست مزید گولیاں مانگی جس پر اس نے کہا کہ وہ یہ ایک شخص سے لیتی ہے اور اسے اب یہ مفت میں نہیں دے سکتی ۔

اس لڑکی نے اسے اس ڈرگ ڈیلر کے ساتھ ملوا دیا لیکن اس کے پاس گولیاں خریدنے کے پیسے نہیں تھے ،اس شخص نے مبینہ طور پر خاتون کو ایک ہفتے کیلئے 10گولیاں جنسی تعلقات قائم کرنے کے عوض دینے کی آفر دی جسے اس نے قبول کر لیا ۔تاہم پولیس نے اطلاع ملنے پر مذکورہ جگہ پر کارروائی کرکے اس شخص اور خاتون کو گرفتار کر لیا ۔خاتون کے ساتھ ساتھ اس شخص پر بھی مقدمہ چلایا جارہاہے ۔

مزید : عرب دنیا


loading...