نواز شریف سیالکوٹ آ کر دیکھ لیں یہ جلسہ ہے یا جلسی؟سرحدیں غیر محفوظ اور ملکی وزیر دفاع کرپشن کے دفاع میں مصروف ہے:شاہ محمود قریشی

نواز شریف سیالکوٹ آ کر دیکھ لیں یہ جلسہ ہے یا جلسی؟سرحدیں غیر محفوظ اور ...
 نواز شریف سیالکوٹ آ کر دیکھ لیں یہ جلسہ ہے یا جلسی؟سرحدیں غیر محفوظ اور ملکی وزیر دفاع کرپشن کے دفاع میں مصروف ہے:شاہ محمود قریشی

  


سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےوائس چیئرمین مخدوم  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف سیالکوٹ آ کر دیکھ لیں یہ جلسہ ہے یا جلسی؟

آج ہماری سرحدیں پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہو گئی ہیں ،افغان بارڈر پر 12 بے گناہ اور معصوم پاکستانیوں کو شہید اور 40 سے زیادہ لوگوں کو زخمی کیا گیا ، ملک کا وزیر دفاع کرپشن کے دفاع میں مصروف ہے ۔

سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے عوام نے آج پھر اپنا فیصلہ سنا دیا ،صرف سیالکوٹ ہی نہیں پوری قوم ’’گو نواز گو ‘‘ کا نعرہ لگا رہی ہے ،آج ملک میں لوگوں کو انصاف نہیں ملتا ،آج لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ،بجلی بھی غائب ہے ،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کرنے والے 4 سال سے قوم کو جھوٹے لارے لگا رہے ہیں ،،پنجاب کی حکومت کہاں ہے ؟میں چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب میں کسی بھی ضلع میں چلے جائیں نہ صاف پانی ہے نہ بجلی،ان کی نظریں کسانوں پر کیوں نہیں پڑتیں؟پسرور میں کسانوں کی حالت زار دیکھنے والا کوئی نہیں،کیا پنجاب میں کسانوں کوباردانہ مل رہاہے اور اسکی گندم خریدی جارہی ہے؟پنجاب حکومت آکر دیکھے کہ صوبے میں  کسانوں کی کیا حالت ہے؟۔انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر 12 بے گناہ اور معصوم پاکستانیوں کو شہید اور 40 سے زیادہ لوگوں کو زخمی کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بربریت کا طوفا ن ہے، کشمیر میں ہر روز بربریت اور ظلم ڈھایا جارہاہے ،قوم پوچھتی ہے کہ ملک کا وزیر دفاع کہاں ہے؟،وزیر دفاع سیالکوٹ کا رہنے والا ہے لیکن وہ ملک کا دفاع نہیں وزیر اعظم کی کرپشن کا دفاع کر رہا ہے ،خواجہ آصف پاکستان کے دفاع سے غافل ہے ،خواجہ آصف نے ہمیشہ کرپشن کا دفا ع کیا،کیا ان کو کبھی سرحدوں پر جوانوں کیساتھ دیکھا ؟ ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں کی ہوئی غلطیوں کی سزا بھگت رہی ہے،اصل اور نقل میں فرق کرنا ہماری سیاست ہے،جبکہ حکمران ٹولہ اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے ،سیالکوٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب ہماری اگلی منزل شاہینوں کا شہر سرگودھا ہے وہاں بھی لوگ حکومت کو اپنا فیصلہ سنا ئیں گے ۔

مزید : قومی


loading...