وہ اداکارہ جس نے پہلی دفعہ امیتابھ بچن کو مرسیڈیز گاڑی چلانے کا موقع فراہم کیا

وہ اداکارہ جس نے پہلی دفعہ امیتابھ بچن کو مرسیڈیز گاڑی چلانے کا موقع فراہم ...
وہ اداکارہ جس نے پہلی دفعہ امیتابھ بچن کو مرسیڈیز گاڑی چلانے کا موقع فراہم کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیتابھ بچن کو بلا شرکت غیرے بالی ووڈ کا سب سے بڑا اداکار سمجھا جاتا ہے جنہوں نے متعدد فلموں میں لازوال اداکاری کرکے کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب امیتابھ بچن کی خواہش پوری کرنے کیلئے ان سے سینئر اداکارہ ممتاز نے اپنی مرسیڈیز کار انہیں چلانے کیلئے دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ممتاز اور امیتابھ بچن نے بہت کم فلموں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا جن میں سے ایک ’ بندھے ہاتھ ‘بھی ہے۔ یہ فلم 1973 میں ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر تو کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جسے امیتابھ بچن آج بھی یاد کرتے رہتے ہیں۔

ماضی کی صف اول کی بالی ووڈ اداکارہ ممتاز آج کل کہاں ہیں اور کیسی زندگی بسر کررہی ہیں؟ ایک ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے

امیتابھ بچن بتاتے ہیں کہ فلم بندھے ہاتھ کے وقت وہ ایک چھوٹے اداکار تھے جبکہ ممتاز کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کر چکی تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے کبھی بھی خود کو بڑا ظاہر نہیں کیا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ممتاز مہنگی ترین مرسیڈیز کار میں آیا کرتی تھیں جبکہ امیتابھ ایک عام سی کار میں آتے تھے۔
ممتاز کو دیکھ کر امیتابھ بچن کے دل میں بھی مرسیڈیز کار چلانے کی خواہش پیدا ہوئی اور انہوں نے اس عزم کا اظہار فلم کے سیٹ پر اپنے دوستوں سے کیا اور کہا کہ ایک دن وہ بھی ایسی ہی بڑی کار چلائیں گے۔ جب امیتابھ اپنے دوستوں کے ساتھ یہ باتیں کر رہے تھے تو یہ ممتاز نے بھی سن لیں۔

ملائکہ اروڑہ کی ارباز خان سے شادی ٹوٹنے اور ارجن کپور کے ساتھ افیئر کی خبریں تو یاد ہوں گی, آخر کار اداکارہ نے رپورٹر کے براہ راست سوال پوچھنے پر خاموشی توڑ دی
فلم کی شوٹنگ ختم ہوئی اور امیتابھ کار پارکنگ میں پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کی کار اپنی جگہ پر موجود نہیں ہے ، جب انہوں نے عملے سے اس بابت استفسار کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ان کی کار اداکارہ ممتاز لے گئی ہیں جبکہ اپنی مرسیڈیز کار کی چابی امیتابھ کے لیے چھوڑ گئی ہیں جبکہ یہ ہدایت بھی کرکے گئی ہیں کہ جب تک امیتابھ مرسیڈیز کار اپنے پاس رکھنا چاہیں رکھ سکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -