کھانوں کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،فرانس کے دو بڑے ابھرتے ہوئے شیف اسی مہینے پاکستان آ رہے ہیں

کھانوں کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،فرانس کے دو بڑے ابھرتے ہوئے شیف اسی مہینے ...
کھانوں کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،فرانس کے دو بڑے ابھرتے ہوئے شیف اسی مہینے پاکستان آ رہے ہیں

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد فرانسیسی کوکنگ کی دنیا کے دو بڑے ستارے ’وحید برادرز‘اس مہینے سرینہ ہوٹلز کی دعوت اور فرانسیسی قونصل خانے کے تعاون سے پاکستان آ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سلویسٹر اور جوناتھن وحید دونوں بھائی پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں 1970کی دہائی میں پیدا ہوئے ،بچن کے بعد وہ پہلی دفعہ پاکستان آ رہے ہیں ۔دونوں بھائی سات اور نو سال کی عمر میں پاکستان سے فرانس اپنے والد کے پاس چلے گئے تھے جو کہ فرانسیسی شہر نمز میں رہائش پذیر تھے ۔

دونوں بھائی فرانس میں آج بہت بڑے شیف ہیں اور گاسٹرنومی میں ابھرتے ہوئے بڑے ستاروں کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔حال ہی میں سلوسٹر کو میکلن گائیڈ میں انہیں ان کے پیرس کے ریسٹورنٹ میں دو انتہائی قیمتوں ستاروں سے نوازا گیا ہے ۔ان کے چھوٹے بھائی جوناتھن وحید گرینڈ پارٹی شیف ہیں ۔انہیں پیروس کے ہوٹل ریٹز میں چھ سال کام کرنے 2005 میں پر ’چیمپئن فارڈیزرٹس ‘کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

مزید : قومی


loading...