پی ٹی آئی جھوٹوں، نااہلوں اوربددیانتوں کی آماجگاہ، نون لیگ تمام سازشوں اور حملوں کا مقابلہ کرے گی :خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی جھوٹوں، نااہلوں اوربددیانتوں کی آماجگاہ، نون لیگ تمام سازشوں اور ...
پی ٹی آئی جھوٹوں، نااہلوں اوربددیانتوں کی آماجگاہ، نون لیگ تمام سازشوں اور حملوں کا مقابلہ کرے گی :خواجہ سعد رفیق

  


لاہو ر (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جھوٹوں،نااہلوں اور بددیانتوں کی آماجگاہ ہے لیکن ن لیگ مخالفین کی تما م سازشوں اور حملوں کا مقابلہ کرے گی ۔

میکرون فرانس کے صدر منتخب

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خطاب پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا  کہنا تھا کہ الزامات لگانے والے خود مالی اور اخلاقی کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں جبکہ نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے لگے ہاتھ عمران خان کیساتھ آصف زرداری پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب اورزرداری الزامات کی گھٹیا سیاست کررہے ہیں، 4سال میں شہباز شریف نے پنجاب میں ترقیاتی کام کئے لیکن ترقیاتی فنڈ ز کا استعمال کے پی اور سندھ میں نظر کیوں نہیں آتا؟۔

مزید : قومی


loading...