پروگرام خبرناک کی ہوسٹ عائشہ جہانزیب اچانک کیوں غائب ہوگئیں؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام خبرناک کو ان دنوں معروف صحافی و اینکر پرسن جگنو محسن ہوسٹ کر رہی ہیں ، لوگ متجسس ہیں کہ پروگرام کی سابقہ ہوسٹ عائشہ جہانزیب اچانک ہی پروگرام کیوں چھوڑ کر چلی گئیں تاہم اب اس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔
عائشہ جہانزیب نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک لائیو ویڈیو کے دوران بتایا کہ انہیں جیو نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے جبری رخصت پر بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جگنو محسن کو ایک مہینے کیلئے تجرباتی طور پر شو کی میزبانی دی گئی ہے جبکہ مجھے رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ جب میری ایک مہینے کی چھٹیاں ختم ہوں گی تو ہی پتا چلے گا کہ شو کی میزبانی کا کیا بنتا ہے۔
جمائمہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کی ایسی تصاویر عمران خان کو بھیج دیں کہ دیکھ کر ہی ان کا رنگ بدل گیا، آپ بھی دیکھ کر دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں گے
انہوں نے اپنے مستقبل کے پلانز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، وہ اداکاری کے شعبے میں بھی آ سکتی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ کسی اور ٹی وی چینل پر نئے شو کے ساتھ جلوہ گر ہو جائیں ۔
عائشہ جہانزیب نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کو پروگرام سے ہٹانے کا فیصلہ مینجمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے، تاہم اگر مداح جیو ٹی وی کی انتظامیہ کو اپنا فیڈ بیک دیتے رہیں تو ہو سکتا ہے کہ وہ خبرناک کی میزبانی پر واپس آجائیں۔
عائشہ جہانزیب نے مزید کیا کہا ؟ جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں