رمضان المبارک سے قبل ہی پاکستانیوں کیلئےبڑی خوشخبری آگئی،Yayvoکا میگاشاپنگ ڈے کا اعلان، 75فیصد تک بچت کا شاندار موقع

رمضان المبارک سے قبل ہی پاکستانیوں کیلئےبڑی خوشخبری آگئی،Yayvoکا میگاشاپنگ ڈے ...
رمضان المبارک سے قبل ہی پاکستانیوں کیلئےبڑی خوشخبری آگئی،Yayvoکا میگاشاپنگ ڈے کا اعلان، 75فیصد تک بچت کا شاندار موقع

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ حسبِ سابق شاپنگ میں اضافے کے ساتھ اشیاءکی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو جائے گا۔ ایسے میں ’ای کامرس‘ انڈسٹری متحد ہو کر پاکستانیوں کی مدد کے لیے آگے آ گئی ہے اور ماہِ مقدس سے محض ایک ہفتہ قبل ایک ’میگا شاپنگ ڈے‘ سیل کا اہتمام کر ڈالا ہے۔چنانچہ اپنے کیلنڈرپر نظر رکھیے کیونکہ 19مئی سے شروع ہونے والے اس میگا شاپنگ ڈے پرآپ فیشن، لائف سٹائل، الیکٹرانک ڈیوائسز و دیگر اشیاءپر 75فیصد سے زائد کی بچت کر سکتے ہیں۔

معروف ای کامرس ویب سائٹ Yayvo.comنے آج اس میگا شاپنگ ڈے کا اعلان کیا ہے اور اس کا نام ’Yayvoشاپنگ ڈے‘ رکھا ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد آن لائن شاپنگ ایونٹ ہے۔ اس حوالے سے Yayvo کے سربراہ ایڈم ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ ”چین میں ہر سنگلز ڈے ہوتا ہے اور بھارت میں دیوالی سے قبل ایک آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں مقامی سطح پر شاپنگ فیسٹیول کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی۔ Yayvo شاپنگ ڈے کے انعقاد کے پیچھے ہمارا مقصد ای کامرس انڈسٹری کو متحد کرنااور شاپنگ فیسٹیول کے انعقاد میں اس کی مدد کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ای کامرس انڈسٹری کے ساتھ مل کر یہ فیسٹیول ہر سال ماہ رمضان کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل منعقد کیا جائے۔اس شاپنگ ڈے سے متعلق ہمارا تمام تخلیقی کام ویب سائٹ پر موجود ہے جسے ہر ’ای ریٹیلر‘ استعمال کر سکتا ہے۔“

ایڈم ڈیوڈ کا مزید کہنا تھا کہ ”اتنے بڑے شاپنگ ایونٹ کے ذریعے ہم آن لائن شاپنگ اور ڈیجیٹل انضمام (Inclusion)کی ترویج کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے پارٹنرز، ’دی ٹیلکوز‘ (The Telco's)اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک سے کام کر رہے ہیں تاکہ صفر شرح کی حامل ای کامرس ویب سائٹس کو 19مئی کو آگے لا کر وسیع تر ڈیجیٹل انضمام کو یقینی بنایا جا سکے اور پاکستانیوں کو پہلی بار اتنے بڑے شاپنگ فیسٹیول سے بچت کے ساتھ خریداری کا موقع فراہم کیا جائے۔“

Yayvoشاپنگ ڈے ہر سال وسیع پیمانے پر ماہ رمضان سے ایک ہفتہ قبل منایا جائے گاجس میں پاکستان بھر کے برانڈز، ریٹیل سٹورز، سیلونز اور ای کامرس انڈسٹری بھرپور شرکت کرے گی۔Yayvo کا یہ اقدام یقینا ایک نئے دور کا ابتدائیہ ثابت ہو گا اور اس سے ایک بہت بڑے سالانہ شاپنگ فیسٹیول کی داغ بیل پڑے گی۔تو اب آپ کو کس بات کا انتظار ہے؟ بچت شروع کر دیجیے اور شاپنگ کے لیے تیار ہو جائیے، کیونکہ اس 19مئی کو بھاری بچت آفرز دیکھ کر آپ خریداری پر مجبور ہو جائیں گے۔Yayvo کا وعدہ ہے کہ ”اس مئی، رہا نہ جائے۔“

مختلف ڈیلز کی تفصیلات کیلئے ابھی سبسکرائب کریں  https://yayvo.com/shopping-day یا یہاں کلک کریں۔

مزید : بزنس /اہم خبریں


loading...