مغربی کنارے میں چھاپے، گرفتاریاں اور جھڑپیں جاری ایک طالبعلم گرفتار

مغربی کنارے میں چھاپے، گرفتاریاں اور جھڑپیں جاری ایک طالبعلم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (صباح نیوز) فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپے مارے ، فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں ، ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا ، اسرائیلی فوج نے طلبا کی گرفتاریوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے علی الصباح مارے جانے والے چھاپوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں صبح کے وقت شروع ہوئیں، جب آٹھ صہیونی گشتی پارٹیوں نے نابلس کے ساتھ واقع راس العین پر چھاپہ مارا اور ایک رہائشی عمارت میں گھس گئے۔ اسرائیلی فوج نے جنین کے مغرب میں واقع الیامون قصبے پر دھاوا بول دیا اور ہائی سکول کے ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت یزن ابو عبید کے نام سے ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے ہائی سکول کے طلبا کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ یاد رہے رواں مہینے کے اواخر میں ہائی سکول طلبہ کے امتحانات منعقد ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے مغرب میں جنین-حیفا سڑک پر فوجی چوکی قائم کر کے ٹریفک بند کر دی۔ وہاں فلسطینیوں کی گاڑیوں کو روکا اور مسافروں کے شناختی کارڈ ز کی جانچ کی۔

مزید :

عالمی منظر -