اٹک: تیز رفتار وین پل سے نیچے جا گری، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی

اٹک: تیز رفتار وین پل سے نیچے جا گری، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
اٹک: تیز رفتار وین پل سے نیچے جا گری، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیز رفتار وین اٹک کے قریب پل سے نیچے جا گری،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈ سلطانی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر وین پل سے نیچے جا گری، ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث وین پر قابو نہ پا سکا اور حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں نے وین سے نکالا اور ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔