میاں چنوں: پسند کی شادی میں ناکامی پر جوڑے کی خودکشی

میاں چنوں: پسند کی شادی میں ناکامی پر جوڑے کی خودکشی
میاں چنوں: پسند کی شادی میں ناکامی پر جوڑے کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ویب ڈیسک) پسند کی شادی میں ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے خود کشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ وجھیانوالہ کے نواحی گاﺅں 90 پندرہ ایل کے رہائشی 20 سالہ خاور جاوید یونس اور91 پندرہ ایل کی 16 سالہ عائشہ بی بی ایک دوسرے کو پسند کرتے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دونوں کے گھر والے اس رشتے سے سے نہ خوش تھے اور مخالفت کرتے تھے۔ اہل علاقہ کے مطابق دونوں ایک دفعہ بھاگ کر شادی کی کوشش بھی کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی۔ عائشہ کی 11 مئی کو شادی طے تھی، گزشتہ شب دونوں نے زہریلی گولیاں کھالیں۔

گھر والے دونوں کو ہسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں دم توڑگئے، پولیس تھانہ چھب کلاں نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجواکر کارروائی شروع کردی ہے۔