وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت،پروفیسر سمیت طلباءاور دیگر کی شہادت پر دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت،پروفیسر ...
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت،پروفیسر سمیت طلباءاور دیگر کی شہادت پر دکھ کا اظہار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پروفیسر ، طلباءاور دیگر کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔

اپنے ایک بیا ن میں شہبازشریف کاکہناتھاکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت اور درندگی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں،بھارتی ریاستی دہشت گردی سے اساتذہ اور طلباءبھی محفوظ نہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،بھارت کو ظلم اور ستم ڈھانے کا یہ کھیل بند کرنا ہوگا،کشمیری عوام کو جبر اور استبداد کے ذریعے حق خود ارادیت کے بنیادی حق سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

شہبازشریف نے کہاکہ عالمی برادری کے سوئے ہوئے ضمیر کو بھی جاگنا پڑے گا،کشمیری عوام اپنے قیمتی لہو سے آزادی کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں،بھارت جان لے کہ تاریخ میں کہیں بھی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے آزادی کی تحریکوں کو نہیں دبایا جاسکا،کشمیری عوام کل بھی حق پر تھے اور آج بھی حق پر ہیں۔

مزید : انسانی حقوق /علاقائی /پنجاب /لاہور