دو سہیلیوں سے شادی کرنے والا سرفراز گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، دونوں بیویاں روٹھ کر چلی گئیں اور ایسا کام کر دیا کہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ رہا، پولیس نے تلاش شروع کر دی کیونکہ۔۔۔
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ہی لڑکے سے دو سہیلیوں کی شادی کا ڈراپ سین ہو گیا ہے اور دو دلہنیں بیاہ کر گھر بسانے والا فراز دربدر ہے جسے پولیس نے بھی اشتہاری قرار دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہم وزیر کو سٹیج پر ہی گولی مروا دیں گے اور۔۔۔“ احسن اقبال پر حملے کے بعد مولانا خادم حسین رضوی کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ جس نے بھی دیکھی یقین نہ کر پایا، دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
فراز کی دونوں بیویاں روٹھ گئی ہیں اور پولیس فراز کو تلاش کر رہی ہے۔ ملتان کی دو سہیلیوں علینہ اور علشبہ نے فراز سے شادی کی اور قسم کھائی کہ یہ محبت کبھی کم نہ ہو گی لیکن پہلے علینہ روٹھی اور 19 سالہ فراز پر اغواءکا مقدمہ درج کروا دیا۔ ابھی پریشانی کم نہ ہوئی تھی کہ کچھ دن بعد علشبہ نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔
فراز نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علینہ کے ابو نے پولیس والوں کو پیسے دے کر میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے جس کے بعد پولیس بہت تنگ کر رہی ہے۔ رپورٹ کےمطابق مظفرگڑھ کی پولیس نے دولہے کو اشتہاری قرار دیدیا ہے اور اب اسے تلاش کر رہی ہے جس کے باعث فراز دربدر ہے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔